ابنا: حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرکے گمراہ فرقے وہابیت کے ہاتھوں حرمین شریفین اور دنیا کے مختلف علاقوں میں تاریخی اسلامی عمارتوں، مدینے کے قبرستان بقیع میں اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات کے انہدام اور مقدس مقامات کے انہدام کی مذمت کی ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ آٹھ شوال مسلمانوں کے لئے نہایت غم و اندوہ کا دن ہے کیونکہ اسی دن وہابیت کے ہاتھوں قبرستان بقیع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کی قبور مطہرہ ڈھا دی گئي تھیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ وہابیت نے جو سامراج کا بنایا ہوا گمراہ فرقہ ہے اس کے اس اقدام سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔حوزہ علمیہ قم نے اپے بیان میں اس المیے کی برسی کی مناسبت سے حضرت امام زمانہ علیہ اسلام، قائد انقلاب اسلامی مراجع کرام اور علماء عظام نیز مسلماناں عالم کو تعزیت وتسلیت پیش کی ہے اور تمام محبان اھل بیت علیھم السلام سے درخواست کی ہے کہ آٹھ شوال کو ائمہ بقیع علیھم السلام کی قبروں کے انہدام کی یاد تازہ رکھیں اور اس دن سوگ منائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 اگست 2013 - 19:30
News ID: 451967
حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرکے گمراہ فرقے وہابیت کے ہاتھوں حرمین شریفین اور دنیا کے مختلف علاقوں میں تاریخی اسلامی عمارتوں، مدینے کے قبرستان بقیع میں اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات کے انہدام اور مقدس مقامات کے انہدام کی مذمت کی ہے۔